سندھ اسمبلی میں آج نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے،  اپوزیشن کا احتجاج کا اعلان

ایوان میں پیپلز پارٹی 114 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کی حلف برداری کے لئے ہونے والے اجلاس کی صدارت سپیکر آغا سراج درانی کریں گے۔ ارکان کے حلف کے بعد سندھ اسمبلی میں نئی مدت کے لئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایاجائے گا۔

سندھ اسمبلی میں آج نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے،  اپوزیشن کا احتجاج کا اعلان

عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں سپیکر سندھ اسمبلی نومنتخب اراکین سے حلف لیں گے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس164 ارکان حلف اٹھائیں گے۔

ایوان میں پیپلز پارٹی 114 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کی حلف برداری کے لئے ہونے والے اجلاس کی صدارت سپیکر آغا سراج درانی کریں گے۔

ارکان کے حلف کے بعد سندھ اسمبلی میں نئی مدت کے لئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایاجائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں خواتین کی لئے مخصوص 29 نشستوں میں سے 27 جبکہ اقلیت کے لئے 9 میں سے آٹھ نشستوں پر ارکان کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی 20 ارکان خواتین کی مخصوص نشستوں جبکہ 6 ارکان کی اقلیت کی مخصوص نشستوں پر کامیابی کے بعد سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 114 ہو گئی ہے جبکہ ایم کیو ایم کی خواتین نشستوں پر 6 اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر دو ارکان کے انتخاب کے بعد ایوان میں تعداد 36 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

جی ڈی اے کو خواتین کی مخصوص ایک نشست ملنے کے بعد ان کے ارکان کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں آزاد حیثیت میں جیت کر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے ارکان کی تعداد فی الحال 10 ہے جبکہ انہیں تین مخصوص نشستیں بھی مل سکتی ہیں۔

اس موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی اور جمیعت علما اسلام کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے ریڈ زون میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دھرنے کے اعلان کے بعد ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔