ایسے میں کچھ صارفین اپنی پسندیدہ شخصیات کی تصویروں کو بھی فیس ایپ فلٹر سے گزار کر شئیر کر رہے ہیں۔ ایسا ہی نامور اداکارہ ماہ نور بلوچ کے مداحوں نے بھی کیا ہے، لیکن فیس ایپ ماہ نور بلوچ کو بوڑھا کرنے کو تیار نہیں۔
سماجی رابطوں کی سائٹس پر صارفین پوری کوششوں میں مصروف ہیں کہ کسی طرح ماہ نور بلوچ کو بوڑھا دکھایا جائے۔ ایک صارف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ماہ نور بلوچ کو دیگر اداکاروں کے ہمراہ دکھایا گیا ہے، جس میں ماہ نور بلوچ فیس ایپ فلٹر لگنے کے بعد بھی خوبرو اور جوان نظر آرہی ہیں۔
#Pakistani celebrities at age 70.#FaceApp #MahnoorBaloch pic.twitter.com/T9ciBtF792
— marb (@TheAsadRaza) July 18, 2019
مشال خان نامی صارف کو شاید فیس ایپ پر کچھ کامیابی ملی اور انہوں نے ماہ نور بلوچ کی بوڑھی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اب میں سکون سے مرسکتی ہوں۔
I can now die peacefully #FaceApp #mahnoorBaloch #AgeChallenge pic.twitter.com/ELR3MA4dK5
— Mishal Khan (@HiTweeties) July 17, 2019
خیال رہے کہ فیس ایپ کے حوالے یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے کہ اس سے جاسوسی کی جار ہی ہے، اس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق سوالات بھی جنم لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایپ انتظامیہ نے تفصیلی بیان جاری کیا ہے، جس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ تصاویر میں ترمیم کے دوران تصویر کو سیو کر لیا جاتا ہے تاہم یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور ان تصاویر کے منفی استعمال کو روکنے کا نظام موثر ہے، اس لیے صارفین پریشان نہ ہوں۔
ایپ انتظامیہ نے مزید کہا کہ تصاویر کلاؤڈ میں اپ لوڈ کرنے کے دوران محفوظ ہو جاتی ہیں تاکہ ایپ کی کارکردگی بہتر رکھی جا سکے اور اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح صارف کو بار بار ایک ہی تصویر اپ لوڈ نہیں کرنا پڑتی اور اس بات کا بھی اطمینان رہے کہ یہ تصاویر اپ لوڈ ہونے کے 48 گھنٹوں بعد کلاؤڈ سے ہٹا دی جاتی ہیں۔