Get Alerts

شفاف انتخابات کے لیے مداخلت کریں گے: چیف جسٹس | عمران اے پی سی پر راضی

شفاف انتخابات کے لیے مداخلت کریں گے: چیف جسٹس | عمران اے پی سی پر راضی
ہماری ملاقات میں عمران خان نے آل پارٹیز کانفرنس میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں جلسوں پہ پابندی نہیں ہونی چاہئیے چھاپے نہیں پڑنے چاہئیں کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہئیں اس کے بعد ہی بات آگے بڑھ سکتی ہے، مجیب الرحمان شامی

پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں شاید کوئی ایسی قرارداد آ جائے جس میں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کی مذمت کی جائے، اسے پی ٹی آئی سربراہ کی عدالتوں میں پیشیوں اور زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی سے جوڑا جائے، اعجاز احمد

فوج نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ دہشت گردی کی موجودہ صورت حال میں وہ الیکشن ڈیوٹی کے لئے فوجی جوان فراہم نہیں کر سکتے، اعجاز احمد

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو اور ن لیگ نے عدلیہ کو جس طرح نشانے پہ رکھا ہے اس کے بعد بھی دونوں اداروں کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ دونوں ادارے وہی کچھ کر رہے ہیں جو وہ پہلے کر رہے تھے، بیرسٹر حیدر وحید