نفرت و تعصب کے زیر اثر اس طرح کے واقعات وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ 21 مارچ بروز جمعہ کوٹلی آزاد کشمیر میں 76احمدیوں کی قبروں کے کتبوں کو نامعلوم انتہاپسندوں نے توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 21 مارچ کی صبح سحری کے وقت یہ کاروائی نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی ۔ اس دوران بجلی بھی بند رہی۔ اس قبرستان میں 76 قبروں پر کتبے لگے ہوئے تھےاور تمام کتبے توڑے گئے ہیں۔یہ قبرستان 1984 سے پہلے کا ہے اور اس قبرستان کی چار دیواری بھی ہے۔
پولیس نے تھانہ سٹی کوٹلی میں زیر نمبر 110 نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 297 مقدمہ درج کیا ہے۔ قبل ازیں میر پوآزاد کشمیر میں احمدیوں کی 31 قبروں کی بے حرمتی کی گئی تھی اور کتبوں کو توڑا گیا تھا۔
اس سال 2025 میں اب تک 8مختلف واقعات میں 169 احمدیوں کی قبروں کے کتبے توڑے جا چکے ہیں ۔
اس طرح کے واقعات پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ اس طرح کے گھناونے عمل میں ملوث مجرمان کو قانون کی گرفت میں لے کر قرار واقعی سزا دلوائے۔