Get Alerts

تھر کے قحط زدہ گاؤں کے لیے ایک میسحا تنظیم

تھر کے قحط زدہ گاؤں کے لیے ایک میسحا تنظیم
رمضان کا مقدس مہینہ ہمیں یہ درس بھی دیتا ہے کہ اپنے اردگرد مجبور اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں اور یہی People Helping People نامی تنظیم بھی کر رہی ہےیہ  امریکی ریاست مشی گن میں ایک بغیر منافع کے کام کرنے والی تنظیم ہے اس این جی او نے قحط کا شکار تھر، سندھ کے ایک گاؤں لالو تر کے لوگوں کو پانی کی فراہمی کا بیڑا اٹھایا یہ گاؤں بھارتی سرحد سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور یہاں کی آبادی زیادہ تر مسلمانوں اور ہندوؤں پر مبنی ہے گاؤں کے لوگوں کو موسم گرما کے شدید درجہ حرارت میں 250 فٹ زیرِ زمین پانی نکالنے میں بہت دقت پیش آ رہی تھی