Get Alerts

ایف اے ٹی ایف : پاکستان کی سعودی مخالفت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: دفتر خارجہ

ایف اے ٹی ایف : پاکستان کی سعودی مخالفت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  پاک سعودیہ تعلقات  مثالی ہیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مخالفت میں ووٹ دینے کی خبر جھوٹی ہے۔


اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی دوستانہ تعلقات ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے تمام علاقائی اور عالمی معاملات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔


زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت کرنے کی خبر جھوٹی ہے، ایف اے ٹی ایف، پاکستان کے بارے میں اپنا جائزہ ابتدائی میٹنگ کے بعد پیش کرے گا۔