بستر پر لیٹ کر سارا دن نیٹ فلکس دیکھیں، برطانوی فرم آپ کو 50 لاکھ روپے ادا کرے گی

بستر پر لیٹ کر سارا دن نیٹ فلکس دیکھیں، برطانوی فرم آپ کو 50 لاکھ روپے ادا کرے گی
بستر پر لیٹ کر سارا دن نیٹ فلکس دیکھیں، برطانوی فرم آپ کو 50 لاکھ روپے ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ بستر سے زبردستی اٹھنے اور کام پر جانے سے اکتا چکے ہیں اور سارا دن بستر پر لیٹ کر اپنی پسند کا نیٹ فلکس سیزن دیکھنا چاہتے ہیں، جس سے آپ پیسے بھی کما سکیں تو ایک برطانوی فرم نے نیٹ فلکس صارفین کے لیے یہ آفر متعارف کروا دی ہے۔

معروف کسٹم لگژری بیڈ فرم ' کرافٹڈ بیڈز' سارا دن بستر پر لیٹ کر نیٹ فلکس دیکھنے کے لیے سالانہ پاکستانی 50 لاکھ روپے کمانے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی اندراجات کو قبول کر رہی ہے۔ برطانوی فرم ایک میٹرس ٹیسٹر کی تلاش میں ہے جو بستر پر لیٹے رہتے ہوئے بڑی رقم جیت سکے۔

اس سرگرمی میں شامل ہونے والوں پر منحصر ہے کہ وہ بتائیں کہ آیا گاہکوں کو رات کی پرسکون نیند کے لیے کمپنی اعلیٰ معیار کے میٹرس فراہم کر رہی ہے۔ ان خوش قسمت لوگوں کے ذریعے ہر ہفتے ہر میٹرس کا 37.5 گھنٹے آرام کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس سرگرمی میں حصہ لینے کے لیے کمپنی کے دفتر جانے کی بھی ضرورت نہیں، بلکہ میٹرس ہر ہفتہ وار خوش قسمت لوگوں کے گھر پہنچایا جائے گا۔