چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سکول کے ٹاپ 100 کرکٹرز کو 30 ہزار روپے ماہانہ دینے کا پلان بنالیا، رمیز راجہ نے کہا کہ 100 بچوں کو تربیت دیں گے، ماہانہ 30 ہزار وظیفہ دیں گے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق 11، 14 ، 16 اور 19 سالہ کھلاڑیوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ ان کو 30 ہزار روپے ماہانہ کے ساتھ ساتھ سکالرشپس بھی فراہم کی جائیں گی جس کی مد میں انہیں مفت تعلیم بھی فراہم کی جائے گی۔
https://twitter.com/SajSadiqCricket/status/1473569501023293441
پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں، تمام چیزیں ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی بات کی، عہدہ سنبھالتے ہی کئی چیلنجز کا سامنا رہا، تاثر ہے کوچ کارکردگی کا فیصلہ کرتے ہیں جو درست نہیں، نئی نسل کو بہترین کوچز فراہم کریں گے، کرکٹ کے شعبے کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ملک بھر میں سکول کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، کرکٹ کے فروغ کیلئے سکولوں اور کلبز میں بہترین پچز بنائیں گے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، تماشائیوں کیلئے فینز کلب کا الگ شعبہ بنا رہے ہیں۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے واپس جانے اور انگلینڈ کے نہ آنے کے بعد بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا تاہم دنیا نے ہمارا موقف تسلیم کیا، نیت نیک ہو تو رزلٹ ملتا ہے، اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔رمیز راجا نے کہا کہ جب تک آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرا نہیں دیتے، چین سے نہیں بیٹھیں گے