کب، کیا اور کیسے ہوا؟ مطیع اللہ جان کے اغوا کی کہانی انہیں کی زبانی

کب، کیا اور کیسے ہوا؟ مطیع اللہ جان کے اغوا کی کہانی انہیں کی زبانی
سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کی واردات اور بازیابی ابھی تک بہت سے سوالوں کو جنم دے رہی ہے۔ اب ان سوالوں کے جواب خود صحافی مطیع اللہ جان نے اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں دیے ہیں۔ 

صحافی مطیع اللہ جان نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ ان کا اغوا کیسے ہوا؟ اغواکار انہیں کہاں لے کر گئے اور ان کے ساتھ کیا کیا ہوا؟ 

یاد رہے کہ 21 جولائی کو سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔ یہ اغوا دارالحکومت کے سیکٹر جی 6 میں ایک سرکاری اسکول کے باہر دن کی روشنی میں ہوا تھا۔ اس ‘جبری گمشدگی’ نے نہ صرف صحافی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز اٹھانے پر مجبور کیا بلکہ اس نے سیاسی جماعتوں اور سفارتی حلقوں میں بھی تحفظات کو جنم دیا تھا۔

ایمنسی انٹرنیشنل، انسانی حقوق کمیشن، وفاقی وزرا، اپوزیشن جماعتوں اور سیاست دانوں کے علاوہ صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے مطیع اللہ جان کے ‘اغوا’ پر غم وغصے کا اظہار کیا اور فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں مطیع اللہ جان اسلام آباد سے اغوا ہونے کے تقریباً 12 گھنٹے کے بعد منگل ہی کو رات گئے گھر واپس پہنچ گئے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=wyUnBS5rRws&feature=youtu.be