Get Alerts

دورہ انگلینڈ خطرے میں، قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

دورہ انگلینڈ خطرے میں، قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق
دورہ انگلینڈ خطرے میں پڑ گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے مزید سات کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، محمد حفیظ، فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد رضوان شامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے ویڈیو پریس کانفرنس میں کہا دس کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ سٹاف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کرونا وائرس کا شکار کھلاڑی گھروں پر قرنطینہ میں رہیں گے۔ ہیڈ کوچ متبادل کھلاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ قرنطینہ والے کھلاڑیوں کے چودہ دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے۔ نیگیٹو آنے پر کھلاڑی دوبارہ انگلینڈ جوائن کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین کرکٹرز، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں وبا سے متاثر ہونے کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔ تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔ تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی تھی۔