ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانےسے ہوا۔ یوم پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ اور فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔مسلح افواج کے جوانوں نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ چین اور برادر ملک آذربائیجان کے خصوصی دستے بھی پریڈ میں شامل ہیں۔

ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

یوم پاکستان آج قومی جوش و جذبے، ملی حمیت اور شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

23 مارچ کو پوری قوم یوم پاکستان کے طور پر روایتی جوش و جذبے کیساتھ مناتی ہے۔  یوم پاکستان کے موقع پر آج ملک میں عام تعطیل ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔ مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔

توپوں کی سلامی دینے کی تقریب میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔ فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ جوانوں اور افسران کی جانب سے ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں بھی کی گئیں۔

23 مارچ، ترقی، امن اور خوشحالی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانےسے ہوا۔ یوم پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ اور فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔مسلح افواج کے جوانوں نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ چین اور برادر ملک آذربائیجان کے خصوصی دستے بھی پریڈ میں شامل ہیں۔

پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہیں جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہیں۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیف، وفاقی وزراء، ارکان اسمبلی اور غیر ملکی سفرا بھی موجود ہیں۔

یوم پاکستان پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب جاری ہے۔

مزار اقبال پر پاک فضائیہ کا خصوصی دستہ فرائض سنبھال رہا ہے۔

ایئروائس مارشل طارق محمود تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔