'امریکہ کے پاس جادو کی چھڑی نہیں جو عمران خان کو رہا کروا دے گی'

پاکستان میں افغان حملوں اور دھماکوں سے متعلق گہری تشویش پیدا ہو چکی تھی اور ہمیں انتہائی قدم کے طور پر ایئر سٹرائیکس کرنی پڑیں۔ صرف افغانستان ہی کے لیے نہیں، بلکہ ہمیں تمام ملکوں کے لیے خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے اپنی سٹریٹجی بدلنی ہو گی۔

'امریکہ کے پاس جادو کی چھڑی نہیں جو عمران خان کو رہا کروا دے گی'

تحریک انصاف والوں کا اگر یہ مقصد تھا کہ ڈونلڈ لو کے بیان سے پاک فوج پر پریشر ڈالا جائے کہ وہ عمران خان کو رہا کریں یا پاکستان کے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیں یا الیکشن نتائج بدل دیں تو ایسا کوئی مقصد تو اس سے قطعاً حاصل ہوتا نظر نہیں آتا۔ لابنگ کرنے والے بھی جانتے ہیں کہ امریکہ کے پاس جادو کی کوئی چھڑی نہیں ہے جسے وہ گھمائیں گے اور عمران خان رہا ہو جائیں گے، وہ محض اس ایشو کو زندہ رکھنے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔ یہ کہنا ہے امریکہ میں مقیم صحافی عزیر یونس کا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں سابق سفارت کار ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان میں جب تک گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ نہیں ہو گا تب تک معاشرے میں شدت اختیار کر چکی پولرائزیشن ختم نہیں ہو سکتی۔ پاکستان میں افغان حملوں اور دھماکوں سے متعلق گہری تشویش پیدا ہو چکی تھی اور ہمیں انتہائی قدم کے طور پر ایئر سٹرائیکس کرنی پڑیں۔ صرف افغانستان ہی کے لیے نہیں، بلکہ ہمیں تمام ملکوں کے لیے خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے اپنی سٹریٹجی بدلنی ہو گی۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔