کرونا کی دوسری لہر: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سےمتعلق اہم فیصلہ

کرونا کی دوسری لہر: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سےمتعلق اہم فیصلہ
کورونا وباء کی دوسری لہر کے باعث تعلیمی ادارےبندہوں گےیانہیں؟وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارت صوبائی وزرائےتعلیم کاویڈیو لنک اجلاس جاری ہے،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کوروناکیسزاورممکنہ بندش سےمتعلق امور زیرغور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچادی، متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے حکومت کو کڑے امتحان میں ڈالادیا۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں قبل ازوقت کرنے کا امکان ہے،قفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس جاری ہے ۔ 25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 25 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق رضا مندی کا اظہار کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کیے جائیں گے ۔

وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے۔ صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کر دیئے، پاکستان میں24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 34افراد انتقال کرگئے ،24گھنٹے میں کورونا کے36ہزار929ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 24گھنٹےمیں کورونا کے 2ہزار756کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک میں  کوروناکےصحت یاب مریضوں کی تعداد3لاکھ30ہزار885ہوگئی،24گھنٹےمیں کوروناکےایک ہزار57مریض صحت یاب ہوئے۔