آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے نام بتائے۔ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔قومی ٹیم ان کھلاڑیوں میں سے 11 کو میدان میں اتارے گی۔
متوقع طور پر محمد حفیظ اور حیدر علی میں سے کسی ایک کو موقع دیا جائے گا جبکہ نوجوان شاہ نواز دھانی، عثمان قادر اور محمد نواز کو بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا اتوار کے روز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر ٹی ٹونٹی میچز کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں اب تک 8 مرتبہ آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان صرف ایک بار فاتح رہا۔ پاکستان کو بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی میچز میں واحد فتح بنگلور کے مقام پر دسمبر 2012ء میں ملی تھی جب اس نے بھارت کو پانچ وکٹ سے زیر کیا تھا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ مقابلوں میں روایتی حریف پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئے اور ہر مرتبہ کامیابی بھارت کے حصے میں آئی۔