اسلام آباد: سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہو گا اور یہ اضافہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پیٹرول پر کسٹمز ڈیوٹی 10 فیصد کے حساب سے 16 روپے جبکہ ڈیزل پر 22 روپے 21 پیسے عائد ہے۔ پیٹرول پر لیوی 37 روپے 82 پیسے جبکہ ڈیزل پر 7 روہے 92 پیسے ہے۔ دونوں مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کی جانے والی لیوی میں اپریل تک مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے وزیر پیٹرولیم مصنوعات کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔