Get Alerts

موجودہ دور میں معیشت کی بدترین حالت، بڑی تعداد میں پیسہ باہر گیا: خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان ہکا بکا

موجودہ دور میں معیشت کی بدترین حالت، بڑی تعداد میں پیسہ باہر گیا: خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان ہکا بکا
ویسے تو گزشتہ ایک سال سے ملک کے تمام معاشی حلقے اپنے  حالات پر نوحہ کناں ہیں جبکہ میڈیا اور ماہرین معیشت مسلسل اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ ملک کی معاشی صورتحال بد سے بد تر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ تاہم وزیر اعظم ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ سب اچھا کی رپورٹ ہے۔

لیکن اب 24 ایچ ڈی نیوز چینل کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان بھی ہکا بکا رہ گئے ہیں کیونکہ انہیں خفیہ ایجنسی نے رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ملکی معیشت کا تجزیہ کرکے نتائج ان کے سامنے رکھے گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال بھی ٹیکس اہداف پورے نہیں ہو سکیں گے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا سے پہلے ہی مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر تھی۔ اور اس کی شرح میں مسلسل اضافہ ہر رہا تھا۔ لیکن سب سے بڑا انکشاف یہ کیا گیا ہے کہ ملکی وسائل کا سب سے زیادہ غلط استعمال کیا گیا اور بڑی تعداد میں پیسہ ملک سے باہر گیا ہے جسے روکنے کی کوئی تدبیر نہیں کی گئی۔