ایم کیو ایم کے اپوزیشن سے معاملات طے، عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی

ایم کیو ایم کے اپوزیشن سے معاملات طے، عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی
حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے معاملات طے پاگئے۔

ایم کیوایم کے وفد نے سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ظہرانے میں شرکت کی۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے ایم کیوایم کا وفد زرداری ہاؤس آیا، ایم کیوایم کے وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر اور جاوید حنیف شامل تھے۔

ایم کیو ایم کے وفد نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضی وہاب اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔ ایم کیوایم وفد نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کےمطابق ایم کیوایم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔