Get Alerts

برطانوی وزیراعظم ٹریسامئے کا مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم ٹریسامئے کا مستعفی ہونے کا اعلان

لندن: برطانوی وزیراعظم ٹریسا مئے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا، برطانوی وزیراعظم تھریسامے 7 جون کومستعفی ہوں گی۔

برطانوی وزیراعظم عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز تھا، بریگزٹ پر عمل درآمد نہ کرانے کا افسوس ہے اور ہمیشہ رہے گا جب کہ میں نے استعفی بریگزیٹ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک پر دیا۔

ٹریزا مے کا دکھ بھرے لہجے میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ذمہ داریاں نبھانا ان کے لیے افتخار کی بات رہی ہے اور انہیں فخر ہے کہ وہ برطانیہ کی تاریخ کی دوسری خاتون وزیر اعظم رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی یریگزیٹ کے ریفرنڈم کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔