ہالی وڈ اداکارہ اور شہزادہ محمد بن سلمان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن رہے ہیں، اس بار خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ سعودی ولی عہد اور ہالی وڈ اداکارہ کا بریک اپ ہوگیا ہے۔
کچھ عرصے سے ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ لنزے لوہان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، تاہم اب ان کے بریک اپ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ان خبروں میں کتنی سچائی ہے اس حوالے سے ہالی وڈ اداکارہ لنزے لوہان نے اہم انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ لنزے لوہان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں ایک لڑکے نے دھوکا دیا تھا جبکہ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تعلق ہونے کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔
خیال رہے کہ جب اداکارہ نے کچھ روز قبل اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہوئے بریک اپ کا اعلان کیا تو انٹرنیٹ پر ان کے مداحوں نے یہ فرض کرلیا کہ وہ سعودی ولی عہد کی بات کررہی ہیں۔
تاہم اب اداکارہ نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کا محمد بن سلمان سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔
پیج سکس نامی ویب سائٹ نے کچھ روز قبل رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ لنزے لوہان اور سعودی ولی عہد کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ یہ دونوں ذاتی طیارے میں بھی سفر کرتے ہیں اور محمد بن سلمان لنزے کو تحفے بھی دیتے آرہے ہیں۔