جنوبی کوریا کے ایک سفارتکار نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کوما میں ہیں اور ان کی بہن شمالی کوریا کا کنٹرول سنبھال لیں گی۔
نیویارک پوسٹ نے جنوبی کوریائی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ چانگ سونگ من جو جنوبی کوریا کے مرحوم صدر کم دا جنگ کے ایک سابق معاون ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے رہنما کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں سچائی چھپائی جا رہی ہےاور کم جونگ اُن اس وقت خراب حالت میں ہیں۔
یہ خبریں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس سال عوامی سطح پر پیش نہ ہونے کی وجہ سے کِم جونگ ان کی حقیقی صحت کی صورتحال پر قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔
چانگ سونگ من نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کا اندازہ کرتا ہوں کہ وہ کوما میں ہیں لیکن اس کی زندگی ختم نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ جو 33 سالہ ہے اپنے بھائی کے کچھ اختیارات سنبھالنے کی حیثیت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مکمل جانشینی ڈھانچہ تشکیل نہیں دیا گیا ہے، لہذا کم یو جونگ کو منظرعام پر لایا جارہا ہے کیونکہ خلا کو طویل عرصے تک برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہے۔