شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے مریض کو گولی مار دی گئی: غیر مصدقہ اطلاعات

شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے مریض کو گولی مار دی گئی: غیر مصدقہ اطلاعات
سوشل میڈیا پر اس وقت یہ خبر وائرل ہے کہ شمالی کوریا میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی ہے کیونکہ اس کو کورونا وائرس تشخیص کیا گیا تھا۔

25 فروری کو Secret Beijing نام سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے پہلے مریض کو گولی مار دی گئی ہے۔

تاہم، انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے سنگاپور ڈیسک سے اس ٹوئیٹ کی بنیاد پر یہ خبر پہلی مرتبہ جاری ہوئی تھی۔ تاہم، اس خبر کے مطابق جنوبی کوریائی میڈیا کی ایک رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق محکمہ تجارت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو چین سے واپسی پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تو اسے گولی مار دی گئی۔

تاہم یہ اطلاعات غیر مصدقہ ہیں اور کسی بھی قابلِ اعتبار جریدے نے ان کی تصدیق نہیں کی ہے۔ بی بی سی کی مانیٹرنگ سروس کے مطابق بھی ان خبروں میں صداقت ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔