Get Alerts

حکومت کا یکم مارچ سے معمول کے مطابق نظام تعلیم بحال کرنے کا اعلان

حکومت کا یکم مارچ سے معمول کے مطابق نظام تعلیم بحال کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت نے یکم مارچ سے نظام تعلیم مکمل بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے اسکولوں میں پچاس فیصد پالیسی کا خاتمہ کرتے ہوئے معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھولنے کا اعلان کیا۔


وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ روز کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔


شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’یکم مارچ سے اسکول کے طلبہ کیلئے پانچوں دن کلاسز ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پچاس فیصد بچوں کیلئے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کی کلاسز اگلے روز  کرنے کی ہدایت صرف 28 فروری تک تھی۔


https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/1364821415074033664

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے جنہیں 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولا گیا۔


مرحلہ وار کھولے گئے اسکولوں میں پچاس فیصد بچے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کو اگلے روز آنے کا کہا گیا تھا۔