ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئینی مدت پوری کرنے کا فارمولا منتخب حکومت پر اپلائی ہوتا ہے’چُنتخب‘ حکومت پر نہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہم صرف اور صرف سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، اوپن بیلٹ کا فیصلہ کرنا ہے تو یہ کام پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں، یہ عدالت کو داغدار کرنے والی بات ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین میں تبدیلی پارلیمان نے لانی ہے، ہم جعلی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام پر روز منہگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے، غیر منتخب حکومت نے تین سال میں عوام کی زندگی تنگ کر دی ہے، حکومت کی سپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے