جب سے طلبہ کو معلوم ہوا ہے کہ سنو چندہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والہ معصومہ ، تارا محمود وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی ہیں تو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر طلبہ نے کمنٹس اور میسجز کر کے ان سے اپیل کی ہے کہ ’ابو کو کہیں کہ سکول بند کر دیں‘۔
طلبہ نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جا کر دلچسپ کمنٹس لکھے جن میں کہا گیا کہ
’میم، پلیز اپنے بابا سے کہیں کہ ہمارے پیپرز آن لائن کر دیں‘
’پلیز کالج اور سکول بند کروا دیں‘
اور اس طرح کے دیگر میسجز اداکارہ کو سوشل میڈیا پر موصول ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی اداکارہ تارا کو طلبہ نے پیغامات میں لکھا کہ ’بیٹیوں کی بات باپ کبھی نہیں ٹالتے‘۔ آپ انہیں سکول بند کرنے کی گزارش کریں۔
اداکارہ نے پہلے تو کئی کمنٹس اور میسجز کا جواب نہیں دیا تاہم ایک جگہ انہوں نے ایک کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سکول کافی عرصہ بند رہے ہیں جس سے ان طلبہ کا نقصان ہوا ہے جو آن لائن تعلیم حاصل نہیں کر سکتے‘۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 18 جنوری سے سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔