راولپنڈی ملٹری ہسپتال میں ریٹائرڈ کیپٹن خاتون کرونا وائرس کے باعث جاں بحق

راولپنڈی ملٹری ہسپتال میں ریٹائرڈ کیپٹن خاتون کرونا وائرس کے باعث جاں بحق
راولپنڈی ملٹری ہسپتال میں ریٹائرڈ کیپٹن خاتون کرونا وائرس کے باعث جاں بحق۔ کیپٹن ر شاہدہ 21 مارچ سے ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج تھیں متوفیہ  برطانیہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔خاتون کا تعلق سوہاوہ سے ہے، میت سوہاوہ روانہ کردی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے خاتون کی کرونا کے باعث ہلاکت کی تصدیق کردی ہے. اب تک پاکستان میں کرونا سے 8 اموات ہوچکی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد اور بھی بڑھے گی

ملک بھر میں کرونا کے کیسز کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک بھر میں آج اب تک 10 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں تین سندھ پانچ بلوچستان  ایک اسلام آباد اور ایک بلتستان میں ہے۔ ملک میں اب تک 8000 کے قریب مشتبہ مریض ہیں۔

اس کے بعد اب سندھ میں کل کیسز کی تعداد 413  پنجاب میں 296 اسلام آباد میں 16  گلگت بلتستان 81 اور آزاد کشمیر 1 میں  جبکہ بلوچستان 115  اور خیبرپختونخوا میں  78  کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 

اب تک پاکستان میں 8 اموات ہوچکی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد اور بھی بڑھے گی۔

یاد رہے کہ اس وقت پورے ملک میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون ہے اور فوج  پورے ملک میں تعینات کر دی گئی ہے