گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ مریض اور ریکارڈ 107 ہلاکتیں: پنجاب سب سے زیادہ متاثر صوبہ

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ مریض اور ریکارڈ 107 ہلاکتیں: پنجاب سب سے زیادہ متاثر صوبہ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6397 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اسی دوران  مزید 107 مریض جاں بحق ہوئے ۔


گذشتہ روز مریضوں اور ہلاکتوں کے نئے اضافے کے بعد اب پاکستان میں کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 125933 جبکہ اموات کی کُل تعداد 2463 ہو گئی ہے۔


47382 متاثرین کے ساتھ پنجاب  سرِفہرست ہے جبکہ سندھ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 46828، خیبر پختونخوا میں 15787، اسلام آباد میں 6699، گلگت بلتستان میں 1030، بلوچستان میں 7673 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 534 ہو چکی ہے۔


حکومتی ریکارڈ کےمطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ 28,344 ٹیسٹ کیے گئے۔


جمعرات کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 776 ہے جبکہ پنجاب میں 890، صوبہ خیبر پختونخوا میں 632، دارالحکومت اسلام آباد میں 65، بلوچستان میں 75 ، گلگت بلتستان میں 15 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اموات کی کُل تعداد 10 ہو چکی ہے۔


اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 40247 متاثرین صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔