Get Alerts

ایشین گیمز ہاکی میچ: پاکستان نے سنگاپور کو 11-0 سے شکست دے دی

اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے سنگاپور کے خلاف 0-11 کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرلی۔ساتویں منٹ میں پہلے کوارٹر میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی محمد عباس نے گول کا حملہ شروع کیا۔پاکستانی ٹیم پہلے کوارٹر میں صرف 1 گول کرسکی تھی لیکن بقیہ 3 کوارٹرز میں اُس نے حریف کے خلاف گولوں کی برسات کردی۔

ایشین گیمز ہاکی میچ: پاکستان نے سنگاپور کو 11-0 سے شکست دے دی

پاکستان ہاکی ٹیم نے چین کے شہر ہانگزو میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز 2023 میں اپنے افتتاحی میچ میں سنگاپور کو صفر کے مقابلے 11 گولز سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کر لی۔

چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے سنگاپور کے خلاف 0-11 کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔ساتویں منٹ میں پہلے کوارٹر میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی محمد عباس نے گول کا حملہ شروع کیا۔

پاکستانی ٹیم پہلے کوارٹر میں صرف 1 گول کرسکی تھی لیکن بقیہ 3 کوارٹرز میں اُس نے حریف کے خلاف گولوں کی برسات کردی۔

پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت اور ارباز احمد نے دو دو گول کئے۔ محمدعماد، محمد شاہ زیب خان، عبدالوحید رانا، ذکریا حیات، افراز اور عبدالرحمان نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم 26 ستمبر کو اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش جبکہ 30 ستمبر کو روایتی حریف انڈیا کے مدمقابل ہو گی۔ 19ویں ایشین گیمز میں ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ اس ایونٹ میں سیمی فائنلز 4 اکتوبر جبکہ فائنل میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔