تفصیلات کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی مبشر زیدی کی ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب (جوتا) ملے گا تو آپ کو پڑے گا بھی، تب آپ کو پتہ بھی چل جائے گا۔
جب ملے گا تو آپ کو پڑے گا بھی- تب آپ کو پتہ بھی چل جائے گا- https://t.co/24WYyzJuQS
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) August 26, 2020
وفاقی وزیر کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ایک صحافی کو دھمکانے پر مذمت بھی کی گئی۔
دوسری جانب صحافی اسد علی طور سے بدتمیزی کرتے ہوئے بھی وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے تمام حدیں پار کر دیں، صحافی اسد علی طور کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تُو وہی تھرڈ کلاس آدمی ہے نا جو مجھے ہر وقت اپنے شو پہ بلاتا ہے اور میں نہیں آتا۔ تُو بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے۔ جا۔ جا کے نہا، شاید تیری تھوڑی غلاظت کم ہو جائے۔
تُو وہی تھرڈ کلاس آدمی ہے نا جو مجھے ہر وقت اپنے شو پہ بلاتا ہے اور میں نہیں آتا- تُو بالکل ٹھیک کہ رہا ہے- جا- جا کے نہا شاید تیری تھوڑی غلاظت کم ہو جائے- https://t.co/VHs5ixWBes
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) August 26, 2020
جس پر صحافی اسد علی طور نے لکھا کہ میرے شو میں ہر سیاسی جماعت کے بندے کو بلاتفریق دعوت دی جاتی ہے، اپوزیشن سے بھی اور حکومت سے بھی۔ چور کو بھی اور مومن کو بھی۔ گھٹیا نودلتیے کو بھی اور باحیثیت صاحبِ ظرف کو بھی۔ آپ کی گھٹیا زبان میرے شو کا میرٹ نہیں، آپ کی اوقات بتاتی ہے۔
اس ٹویٹ کے جواب میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ تُو نے یہ تو مانا نہ کہ تُو مجھے بلاتا تھا، تیری تکلیف میں سمجھتا ہوں۔ تیری اوقات تو صرف پانچ ہزار کا لفافہ ہے پورا میڈیا جانتا ہے۔ تیرا پروگرام؟ بیچارے۔ اپنی اوقات اور قد سے بڑی بات نہ کر۔ تیری اصلیت سے سب واقف ہیں۔
تُو نے یہ تو مانا نہ کہ تُو مجھے بلاتا تھا- تیری تکلیف میں سمجھتا ہوں- تیری اوقات تو صرف پانچ ہزار کا لفافہ ہے پورا میڈیا جانتا ہے- تیرا پروگرام؟؟ بیچارے- اپنی اوقات اور قد سے بڑی بات نہ کر- تیری اصلیت سے سب واقف ہیں- https://t.co/81rx7WannF
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) August 26, 2020
وفاقی وزیر کے اس الزام پر جواب دیتے ہوئے اسد علی طور نے ٹویٹ کیا کہ لعنت اُس شخص پر، اُس کے ماں باپ پر جس نے آج تک ایک روپیہ بھی حرام کمایا ہو، کوئی لفافہ لیا ہو، بیرونِ مُلک جائیدادیں بنائی ہوں، دُہری شہریت رکھی ہو نو دولتیا ہو، حرام راستے سے کوئی بھی عہدہ قبول کیا ہو۔ اور میرا شو کیسا رہا وہ آپ کی اور آپ کے ساتھیوں کی چیخیں بتا رہی شکوے سُنے ہیں۔
لعنت اُس شخص پر اُسکے ماں باپ پر جِس نے آج تک ایک روپیہ بھی حرام کمایا ہوکوئی لفافہ لیاہو، بیرونِ مُلک جائیدادیں بنائی ہوں دُہری شہریت رکھی ہو نو دولتیا ہو، حرام راستے سے کوئی بھی عہدہ قبول کیا ہو۔ اور میرا شو کیسا رہا وہ آپ کی اور آپ کے ساتھیوں کی چیخیں بتا رہی شکوے سُنے ہیں https://t.co/eChkmpKpu5
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) August 26, 2020