Get Alerts

تحریک عدم اعتماد پر مولانا کا بلاول کو کورا جواب: ’عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا‘

تحریک عدم اعتماد پر مولانا کا بلاول کو کورا جواب: ’عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا‘
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ مزاکرات نہیں کر رہی۔

اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو وہ ہمارے مطالبات پورے کر کے آئے۔ انکا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ عدم اعتماد کا آپشن پیپلز پارٹی کا ہے اور پیپلز پارٹی کو کہا ہے کہ وہ عدم اعتماد پر دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے اور معاملہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں رکھا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ سینٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز ہے جس پر بات چیت ہو رہی ہے۔ پی ڈی ایم سب جماعتوں کا اپنا اپنا موقف ہے لیکن فیصلے مشترکہ اور متفقہ ہوتے ہیں۔

میاں نواز شریف اور آصف زرداری سے تواتر سے رابطہ ہوتا رہتا ہے۔ دونوں راہنما حکومت کی رخصتی پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔میاں نواز شریف اور آصف زرداری کاطریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے لیکن مقصد ایک ہے۔ ہمیں پنڈی کی طرف مارچ کرنے کا شوق نہیں ہے لیکن اگر وہ غیر جانبدار ہیں تو جانبداری نظر کیوں نہیں آ رہی۔ کیا عوام نہیں جانتے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں کیا ہوا۔ اور اب آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے کون کیا پلانگ کر رہا ہے؟