تفصیلات کے مطابق بنگال کے ضلع بیربھومی کے سرکاری میڈیکل کالج کے سرجن سدھارتھ وشواس نے دیگر ڈاکٹر کے ساتھ مل کر آپریشن کیا اور 26 سالہ خاتون کے پیٹ سے 5 اور 10 روپے کے 90 سے زائد سکے نکالے، مریضہ کے پیٹ سے سونے اور چاندی کے زیوارت بھی نکلے جبکہ زیادہ تر سکے تھے جو تانبے کی دھات کے بنے ہوئے تھے، مجموعی طور پر سارے سامان کا وزن ڈیڑھ کلو تھا۔
لڑکی کے والدین کے مطابق ان کی بیٹی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، اسے جو بھی زیور نظر آتا ہے وہ اسے کھا جاتی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی ذہنی معذور ہے اس لیے ہم اُس پر خصوصی نظر رکھتے تھے، معلوم نہیں اُس نے کس طرح زیورات نگلے، دو ماہ قبل جب اُس کی طبیعت ناساز ہوئی تو ہم ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے انہوں نے دوائی دی مگر کوئی آرام نہیں آیا، جب میڈیکل کالج لائے تو الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ میں آیا کہ بیٹی کے پیٹ میں سکے اور زیورات ہیں۔
West Bengal: Ornaments and coins were removed from the stomach of a mentally challenged woman at a government hospital in Birbhum district yesterday. pic.twitter.com/xxwxrN0xNn
— ANI (@ANI) July 25, 2019
ڈاکٹر کے مطابق اگر بروقت تشخیص نہ ہوتی تو لڑکی کی موت واقع ہوسکتی تھی، البتہ اب بھی اس کو صحت مند ہونے میں دو سے چار ماہ کا وقت لگے گا۔