Get Alerts

طویل قانونی جنگ لڑنے والی خدیجہ صدیقی باضابطہ طور پر بیرسٹر بن گئیں

طویل قانونی جنگ لڑنے والی خدیجہ صدیقی باضابطہ طور پر بیرسٹر بن گئیں
پاکستان کی بہادر بیٹی خدیجہ صدیقی نے برطانوی یونیورسٹی سے وکالت کی اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی اور اب وہ کانووکیشن کے بعد باقاعدہ طور پر بیرسٹر بن گئیں ہیں

https://twitter.com/khadeeeej751/status/1154674162776072192?s=20

انہوں نے 12 امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کیے اور بیرسٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یاد رہے کہ انہوں نے ایل ایل بی (وکالت) کی ڈگری یونیورسٹی آف لندن سے مکمل کی۔

خدیجہ صدیقی نے ْ سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کر کے بتایا کہ انہوں نے  یونیورسٹی آف لندن سے لاء کی ڈگری حاصل کرلی ہے، اور وہ باقاعدہ طور پر بیرسٹر بن گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ مئی 2016 میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر شاہ حسین نے خنجر کے 23 وار کیے تھے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں البتہ خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں اور انصاف کے لیے انہوں نے جنگ بھی لڑی۔