24 گھنٹے میں ’قوم کے والد‘ سے ’سوتیلے باپ‘ تک کا سفر: پیٹرول 25.58 روپے مہنگا

24 گھنٹے میں ’قوم کے والد‘ سے ’سوتیلے باپ‘ تک کا سفر: پیٹرول 25.58 روپے مہنگا

کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار عوام کیلئے بری خبر، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔


قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے ہوگئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔


پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ یکم جولائی کے بجائے آج رات 12 بجے سے ہی ہو گا۔




خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔