خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں رواں ماہ کے دوران تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ کروناکیسز رپورٹ ہوئے

خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں رواں ماہ کے دوران تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ کروناکیسز رپورٹ ہوئے
خیبر پخونخوا کا ضلع چارسدہ میں رواں ماہ کے دوران سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والا ضلع بن چکا ہے۔ روپورٹ ہونے والے کیسز میں طلباء وطالبات کی تعداد 273 سے تجاوز کرگئی ہے۔

چارسدہ انتظامیہ کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیروز شاہ کے مطابق  نجی سکولز میں کورونا وائرس سے متاثرہ طلباء وطالبات کی تعداد 270 سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ ہونے والے نجی تعلیمی اداروں میں نیو مسلم کالج چارسدہ سے طالبات کے کل کیسز کی تعداد 35 جبکہ طلباء کی تعداد 36 ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے رپورٹ کے مطابق گلیکسی ماڈل کالج مردان روڈ کے 14 میل طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو گھر میں قرنطینہ کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ پشاور ماڈل سکول مردان روڈ چارسدہ کے 17 میل، اقراء سکول شبقدر سے 24 میل، جبکہ اسلامیہ ماڈل سکول حلیمزئی شبقدر کے 39 میل طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔تمام طلباء کو اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کے گئےہیں

ڈپٹی کمشنر کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیروز شاہ کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں بیشتر طلباء و طالبات صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے بیشتر سکولز جس میں طلباء طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی کو ایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

کورونا کیسز تیزی کے ساتھ پھیلنے کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نے چارسدہ میں تیزی سے پھیلتے ہوئے عالمی وباء کورونا وائرس کا خدشہ کم ہوجائیگی۔
لیکن چارسدہ کے مکین کورناء وباء کی دوسری لہر کو حکومتِ وقت کی جانب سے ایک ڈرامہ سمجھ کر سکولز بند کرنے کیخلاف سڑکوں پر نکل احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہیں