Get Alerts

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا بھی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا بھی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیہصلہ کر لیا ہے حالانکہ ان کے عہدے کی مدت 30 اپریل 2023ء کو پوری ہونا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تحریری طور پر اپنا استعفیٰ جمع کروا دیں گے۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی  کہ  چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو نا تھا اور 27 نومبر کے بعد سینیئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا دوسرا نمبر ہوتا۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام جی ایچ کیو کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھیجے گئے سینئر ترین افسران میں شامل تھا تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے سینیئر لفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوانئٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا جبکہ ‏سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔