پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ گپ شپ کی تصویروں نے خوب تہلکہ مچایا اور اب بات چیت کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ ایم ایس دھونی نے بابراعظم کی قیادت اور بیٹنگ کی تعریف کی۔ انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان سے کہا ‘آپ نے بہت اچھا کھیلا، پورے میچ میں ہمیں دباؤ میں رکھا، پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ پریشر میں ہوتا ہے’۔
بابراعظم نے جواب دیا کہ ‘پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ مزے کا بھی ہوتا ہے، ماضی میں بھی جتنے پاک بھارت میچز ہوئے سب بڑے پریشر گیم تھے’۔
بابراعظم نے دھونی سے مشورہ مانگا کہ ‘اچھا کپتان بننے کے لیے کیا ضروری ہے، آپ تجربہ کار ہیں کچھ گر بتائیں’، ایم ایس دھونی نے جواباً کہا ‘آپ بڑے کھلاڑی اور اچھے کپتان ہیں، آپ کو مشورے کی ضرورت نہیں' بابراعظم نے اسرار کیا کہ ‘آپ گریٹ کپتان ہیں پھر بھی مشورہ دیں’۔
دوسری جانب ویرات کوہلی اور محمد رضوان کے درمیان ہونے والے مکاملے کی تفصیلات بھی پتا چل گئیں۔ ‘آپ نے بہت اچھا کھیلا’ ویرات کوہلی نے رضوان سے بات چیت کی۔ ‘آؤٹ کلاس پرفارمنس دی’ کوہلی نے یہ کہہ کر رضوان کو گلے لگا لیا۔ محمد رضوان نے مسکرا کر کوہلی کا شکریہ میں جواب دیا۔