حلیمہ سلطان بھی سی سی پی او عمر شیخ پر برہم: 'آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث ہیں'

حلیمہ سلطان بھی سی سی پی او عمر شیخ پر برہم: 'آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث ہیں'

مشہور ترکش ڈرامے ’ ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسریٰ بیلگیچ سی سی پی او لاہور عمر شیخ  کے  خواتین سے متعلق بے حسی پر مبنی ریمارکس پر ان پر برس پڑیں۔


ترکش اداکارہ نے کہا کہ ’بطور پولیس آفیسر آپ اس بات سے مطمئن ہیں کہ آپ کی سڑکوں پر مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے اگر کوئی خاتون کہیں جانے کے لیے اس سڑک کا انتخاب کرتی ہے تو یہ ان ملزمان کا حق ہے کہ وہ خاتون کے ساتھ زیادتی کریں اور انہیں قتل کر دیں؟‘۔


اسریٰ بیلگیچ نے کہا  کہ ’آپ اس معاملے میں چونکا دینے والی لاعلمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آپ کو اپنے خیالات تبدیل کرنے چاہئیں لیکن یہ ناممکن لگتا ہے اور آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث ہیں۔


موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر انہیں ذمہ دار  ٹھہراتے ہوئے عمر شیخ نے کہا تھا حیران ہوں کہ 3 بچوں کی ماں ایک اکیلی عورت کو آدھی رات کو موٹروے سے جانے کی کیا ضرورت تھی وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں؟۔