Get Alerts

ٹرانسجینڈر افراد غلیظ اور ہم جنس پرست ہیں: سینیٹر محسن عزیز

ٹرانسجینڈر افراد غلیظ اور ہم جنس پرست ہیں: سینیٹر محسن عزیز
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر محسن عزیز نے ٹرانسجینڈر افراد کو ہم جنس پسند اور قوط لوم قرار دے دیا۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر افراد غلیظ لوگ ہیں، ٹرانسجینڈرز خواجہ سرا نہیں ہیں۔ ٹرانسجینڈر افراد اور انٹر سکیس افراد مکمل طور پر دو مختلف مخلوق ہیں جنہیں یہاں مکس کیا جا رہا ہے۔ انٹرسیکس افراد اللہ کی مخلوق ہے، ان کے لئے ہمیں قانون سازی کرنی چاہئیے، ان کے حقوق تسلیم کرنے چاہئیں جبکہ ٹرانسجینڈر غلیظ لوگ ہیں، ہم ان ہم جنس پرستوں کے حقوق کو کیوں پروٹیکٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ چار سال قبل ہم نے سینیٹ سے یہ بل منظور کروا کر غلطی کی تھی اور ہمیں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہئیے۔ اس بل میں تبدیلی لانے میں جتنے دن لگیں گے اتنے دن ہم پر اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہوتا رہے گا۔

ٹرانسجینڈر ایکٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سینیٹ ایسا کوئی بھی قانون نہیں بنائے گی جو اسلام، اسلامی قوانین اور شریعت کے منافی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ اگر ہمیں ضرورت پڑی تو علمائے کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی مشاورت کریں گے۔