کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں صبح 10 بجے کے قریب آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ فیکٹری میں مختلف اشیاء کے بنانے میں استعمال ہونے والا کیمیکل موجود تھا، آگ کیمیکل کے ڈرم میں لگی اور پوری فیکٹری میں پھیل گئی۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے، فیکٹری کی دیواریں توڑنے کے لیے ہیوی مشینری کو بھی طلب کیا گیا ، 13 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف رہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث آگ پھیل گئی،اندر موجود مزدور مدد کے لیے پکارتے رہے ۔ چیف فائر آفیسرکا کہنا ہےکہ کیمیکل فیکٹری کے اندر آنے اور باہر جانےکے لیے ایک ہی راستہ تھا، مزدوروں کو باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملا، دومنزلہ فیکٹری میں اوپر جانے کے لیے چھت کے دروازے پر بھی تالا تھا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں 21 ملازم موجود تھے۔ جاں بحق افراد میں دو سگے بھائیوں سمیت ایک ہی ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کو کنٹرول کر لیا گیا ہے اورکولنگ کا عمل جاری ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 افراد کی شناخت سلمان، فرمان، علی، حسن اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے، علی، حسن، فرمان اور فرحان ایک ہی خاندان کے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور محکمہ لیبر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے خاندانوں کی بھرپور مدد کرنے اور زخمیوں کا علاج کرانے کی