کیا عامر لیاقت حسین کا بیٹا ان کی سیٹ سے الیکشن لڑے گا؟

کیا عامر لیاقت حسین کا بیٹا ان کی سیٹ سے الیکشن لڑے گا؟
میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا بیٹا ان کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کے میدان میں اترے گا۔

یہ سوال آج عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بھی پوچھا گیا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان کا ابھی اس بارے میں کوئی ارادہ نہیں ہے۔



واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کی نشست پر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ آئندہ ماہ 27 جولائی کو ہوگی۔

اس موقع پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال کے ساتھ آئے اٰڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین کی فیملی ان کے انتقال کے بعد حالت غم میں ہے۔ ان کا صاحبزادہ برطانیہ میں بطور انجینئر ملازمت کرتا ہے جبکہ ان کی والدہ خود ایک وکیل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عامر لیاقت حسین جب بشریٰ اقبال کیساتھ رشتے میں تھے، وہ انہیں اسی دوران انٹرن شپ کے لئے میرے دفتر لائے تھے۔