Get Alerts

شہباز شریف اور حمزہ کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

شہباز شریف اور حمزہ کو پیرول پر رہا کر دیا گیا
لاہور: پنجاب حکومت کے احکامات کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا گیا تھا۔ اب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے۔


واضح رہےکہ چند روز قبل شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کرگئیں تھیں جن کی میت جلد پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ان کی نمازہ جنازہ ہفتے کے روز لاہور جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔ دونوں رہنماوں کو رہائی شہباز شریف کی والدہ کے انتقال کے بعد جنازے میں شرکت کی وجہ سے دی گئی ہے۔


مسلم لیگ (ن) نے بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی۔ دوسری جانب بیگم شمیم اختر کا لندن میں جنازہ ادا کر دیا گیا ہے جس کے بعد میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔