Get Alerts

ساہیوال: تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا آفتاب کا مسلح گارڈز کے ہمراہ پیٹرول پمپ مالک پر تشدد، ویڈیو وائرل

ساہیوال: تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا آفتاب کا مسلح گارڈز کے ہمراہ پیٹرول پمپ مالک پر تشدد، ویڈیو وائرل
ایک جانب وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ کی ریاست کے اصول پر کھڑا کرنے کے دعوے کرتے ہیں تو دوسری جانب  انہی کی پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے آئے روز نہ صرف قانون کی دھجیاں بکھیری جاتی ہیں بلکہ انسانی  تذلیل کی جاتی ہے جبکہ پولیس سمیت کوئی ریاستی ادارہ ان کو روکنے کا روا دار نہیں ہوتا۔

 اب خبر ہے ساہیوال سے جہاں مبینہ طور پر PTI کے ضلعی صدر اور سابق MPA رانا آفتاب کا اپنے مسلح گارڈز کیساتھ پٹرول پمپ پر دھاوا رانا آفتاب احمد مسلح گارڈز سمیت دیگر ساتھیوں نے پٹرول پمپ پرموجود مالک اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا.  ہے.

اس حوالے سے  سامنے آنے والی ٹویٹس میں شئیر کی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ایس او پمپ کے آفس میں ایک شخص بیٹھا ہے جس پر دھاوا بولا جاتا ہے اور اسے شدید زدو کوب کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/ImrankzPPP/status/1299238040922189824

تاحال واقع پرساہی وال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی نہ ہی کوئی موقف سامنے آیا۔