Get Alerts

ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش پہلے ہی ورلڈکپ میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں، تاہم آسٹریلیا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ابھی تک اپنی شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹی 20بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی۔ ٹورنامنٹ رواں سال نومبر دسمبر میں کھیلا جائیگا۔

دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کی۔ اجلاس میں تمام آٹھ رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش پہلے ہی ورلڈکپ میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں، تاہم آسٹریلیا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ابھی تک اپنی شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائیگا۔

جبکہ بھارت کو خواتین بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو دسمبر 2025 میں ہونے والا ہے۔