این اے 15 مانسہرہ: انتخابی عذرداری کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کر دی گئی

اس حلقے سے نواشریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے شکست دی تھی۔ گستاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 جبکہ نوازشریف نے 80 ہزار 382 ووٹس حاصل کیے تھے۔

این اے 15 مانسہرہ: انتخابی عذرداری کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کر دی گئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ انتخابی عذرداری کے کیس میں نواز شریف کی دوبارہ پولنگ کروانے کیلئے درخواست  مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کیس کا گزشتہ روز محفوظ کیا جانا والا فیصلہ سنا دیا  جس کے مطابق مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کر سکتا ہے۔

نواز شریف کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکو 3 دن میں حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس حلقے سے نواشریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے شکست دی تھی۔

گستاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 جبکہ نوازشریف نے 80 ہزار 382 ووٹس حاصل کیے تھے۔ بعدازاں، ن لیگی قائد نے نتیجہ چیلنج کر دیا تھا۔

نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے دلائل کے دوران حلقے میں دوبارہ انتخابات کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف اورگستاسب خان کے ووٹوں کا فرق 25 ہزارہے۔ 9 ہزارسے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔ کالا ڈھاکہ کے 123 پولنگ سٹیشنزکے فارم 45 نہیں دیے گئے۔