عامر خان سنمیا کا عاشق ہے جیسے راج کپور تھا گرو دت تھا ، یہ سب بطور ادکار فلمساز اور ہدایتکار کام کرتے تھے ، گو کہ بطور ہدایتکار عامرخان نے صرف ؛ تارے زمین پر، ہی بنائی ہے مگر بطور فلمساز وہ اپنے ہدایتکار پر حاوی رہتا ہے ، فلم کی کہانی پردہ سکرین پر ہدایتکار ویسے ہی دکھاتا ہے جسے عامرخان چاہتا ہے ،عامر نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ پر ایک بڑا سچ بولا کہا کہ بولی ورڈ صرف خانز کا نہیں ہے اجے دیوگن اکشے کمار پچھلے 28 سالوں سے رتیک روشن 25 سالوں سے سپر ہٹ فلمیں دے رہے ہیں، یہ عامر کی اعلی ظرفی ہے ، حالیہ فلم ؛ ستارے زمین پر ، بھارت سمیت دنیا بھر کے 4 ہزار سے زاہد سنمیا گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے ریلیز سے پہلے او ٹی ٹی رایٹیس کے لئے پراہم نے عامر کو 120 کروڑ کی افر کی تھی جو عامر نے قبول نہیں کی ، اب یہ چلن ہے کہ نئی بھارتی فلم سنمیا گھروں میں ریلیز کے 8 ہفتے بعد او ٹی ٹی پر دستیاب ہو جاتی ہے جس سے فلمساز کو تو فاہدہ ہوتا ہے مگر سنمیا کو نقصان ہوتا ہے لوگ کہتے 8 ہفتے بعد گھر بیٹھ کر فلم دیکھ لیں گے کیا ضرورت ہے سنمیا جانے کی ، یہی متھ عامر نے توڑ دی اور پرانی روایات کا پالن کرتے ہوئے اعلان کیا ، ستارے زمین پر ، 6 ماہ تک او ٹی ٹی پر دستیاب نہیں ہو گی جس نے فلم دیکھنی ہے سنمیا جا کر دیکھے ہی ہے عامر کے سنمیا سے لافانی عشق کی انہتا ، اس لئے کہا تھا کہ عامر سنمیا کا سچا عاشق ہے ، راج کپور اور گرو دت کی طرح ، ستارے زمین پر نے پہلے دن دنیا بھر سے 16 کروڑ کا بزنس کیا ہے فلم بجٹ 75 کروڑ ہے کیونکہ عامر خود فلمساز ہے اس لئے اسکی فیس شامل نہیں ہے ، فلم چونکہ ایک انگریزی فلم کا سررکاری طور پر ریمیک ہے اس لئے کہانی پر کسی کا نام نہیں ، سکرین پلے اور مکالمے ڈی شرما نے لکھے ہیں اور لاجواب ہیں ، ہداہتکار ایس پرسہنا عامر کی طرح کہانی کو سلور سکرین پر اچھے طور پر دکھانے میں کامیاب رہے ہیں ، شنکر احسان لوئے کی موسیقی اوسط درجے کی ہے کوئی گانا ہٹ نہیں ہوا امتیابھ بھٹہ چاریہ کی گیت نگاری سکرپٹ کے مطابق ہے ، بطور ادکار عامر خان پوری فلم چھائے ہوئے ہیں اور وہ سپر اسٹار نہیں بلکہ بڑے ادکار لگ رہے ہیں ، جلنیا ڈی سوزا بہت سندر لگی ہے، ناقدین کی طرف سے ستارے زمین پر کی خوب تعریف ہو رہی ہے ماوتھ پبلسٹی شناندار ہے توقع ہے فلم سپر ہٹ رہے گی۔
حسنین جمیل 17 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ افسانوں کی تین کتابوں؛ 'کون لوگ'، 'امرتسر 30 کلومیٹر' اور 'ہجرت' کے مصنف ہیں۔