ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی تشکیل

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کے ممبران میں 11 وفاقی وزرا ہوں گے۔علاوہ ازیں آرمی چیف، صوبائی وزرائے اعلی اور نیشنل کوآرڈینیٹر بھی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سپیشل انویٹیشن کے ذریعے شرکت کرسکیں گے۔

ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی تشکیل

وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں شہباز شریف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کابینہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کے ممبران میں 11 وفاقی وزرا ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، وزیر قومی غذائی تحفظ، وفاقی وزیر برائے پاور، وفاقی وزیر آبی وسائل، وزیر قانون و انصاف، وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر برائے پیٹرولیم کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
علاوہ ازیں آرمی چیف، صوبائی وزرائے اعلی اور نیشنل کوآرڈینیٹر بھی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سپیشل انویٹیشن کے ذریعے شرکت کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

خیال رہے کہ ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصلے کر کے اپنی سفارشات کابینہ کمیٹی کو ارسال کرے گی جس کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
اس سے قبل خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے 10ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی صرف فوجی افسران کا نام نہیں۔ اس کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاٰق ڈار ، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیف سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔