وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج ان کو ضرور مایوسی ہوئی ہوگی جو اداروں میں تصادم چاہتے تھے، اداروں میں تصادم نہیں ہوابیرونی دشمن،اندرونی مافیازکوخصوصی مایوسی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ لوٹی ہوئی دولت باہربھیجنےوالےمافیازاس لوٹ مارکےتحفظ کیلئےملک کوغیرمستحکم کررہےہیں۔
سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آج اٹارنی جنرل نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے نئی سمری عدالت میں پیش کی ،عدالت نے اسی سمری کے تحت قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کے عہدے پر تعیناتی کی توسیع دی۔
اپنے مختصر فیصلے میں عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کے بعد پارلیمنٹ قانون سازی کے تحت طے کرے گی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کتنی ہو گی ،جنرل باجوہ کی نئی تعیناتی 28 نومبر سے ہو گی، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریں گے۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت کی تقرری کے حوالے سے اپنی پوزیشن بدلتی رہی۔