Get Alerts

امریکی ماڈل کا چست لباس پہن کر والد کے تابوت کیساتھ فوٹو شوٹ

امریکی ماڈل کا چست لباس پہن کر والد کے تابوت کیساتھ فوٹو شوٹ
امریکی ماڈل جین ریویرا کو اپنے والد کی آخری رسومات کے موقع پر چست لباس پہن کر فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انسٹاگرام نے اس حرکت پر جین ریویرا کا اکائونٹ بند کر دیا ہے۔ جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کیا ہے۔ ان کی نظر میں انہوں نے کسی ’کمیونٹی گائیڈ لائنز‘ کی خلاف ورزی نہیں کی۔

جین ریویرا کی عمر 20 سال ہے اور وہ انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں۔ لوگوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ لوگ میرے اس اقدام پر منفی ردعمل کیوں دے رہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے اپنے والد کی وفات پر ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر میے والد زندہ ہوتے تو وہ میری حمایت کرتے۔



انڈیپینڈنٹ اردو میں شائع خبر کے مطابق جین ریویرا نے انسٹاگرام پر یہ تصاویر رواں ماہ 11 اکتوبر کو اپ لوڈ کی تھیں۔ یہ فوٹو شوٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔ اس موقع پر ایک ویڈیو بنا کر بھی انہوں نے ٹویٹر پر شیئر کی تھی۔

ان تصاویر میں جین ریویرا نے چست سیاہ لباس پہنے اپنے والد کے تابوت مختلف پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام نیک نیتی کیساتھ کیا تھا۔ میں نے اپنے والد کی موت کا دن اس طرح منایا جیسے کے وہ ان تصاویر میں میرے ساتھ کھڑے ہوں۔ میں ان کی موجودگی محسوس کر سکتی تھی۔

https://twitter.com/MacMcCannTX/status/1453030106528632836?s=20

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے جین کی یہ وضاحت قبول نہیں کی اور ان پر تنقید کا سسلہ جاری رکھا۔ ایک امریکی صارف کا کہنا تھا کہ کیا بچوں کو پیدا کرنا واقعی ضروری ہے؟ جبکہ کچھ لوگوں نے اسے بے حسی کی مثال قرار دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ایسی چیز ہے جو میں کبھی اپنے والد کی موت پر نہ کرتا، مگر دکھ بھی ایک عجیب شے ہے۔

تاہم جین کے مطابق ان کے والد  سوشل میڈیا پوسٹس کا ہمیشہ سے حصہ رہے ہیں۔ میں نے ضروری سمجھا کہ اپنے فالوورز کو بتائوں کے ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ مجھے محسوس ہوا کہ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو انھیں عجیب لگے گا کہ میں نے ان کی موت کی خبر انھیں کیوں نہیں دی۔