انصاف ہوتا تو شہباز نہیں عاصم باجوہ گرفتار ہوتا: مریم نواز

انصاف ہوتا تو شہباز نہیں عاصم باجوہ گرفتار ہوتا: مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو منی لائنڈرنگ کیس میں گرفتار کئے جانے کے بعد مریم نواز کا تازہ بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر ملک میں حقیقی احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں بلکہ عاصم سلیم باجوہ اور انکا خاندان گرفتار ہوتا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1310517135773368321

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا صرف قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہباز شریف کو گرفتار کر کے اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو بچا نہیں سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرفتاریاں مسلم لیگ کے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کئے، مسلم لیگ کا ہر کارکن اس پر ثابت قدم اور کاربند ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت کو لانے والوں کا احتساب عوام کریگی۔

اس سے قبل مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو صرف اس لئے گرفتار کیا گیا کیونکہ انہوں نے کسی کے ہاتھوں استعمال ہونے کی بجائے اپنے بھائی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنے بھائی کے خلاف جانے کی بجائے انکے بیانئے کو مضبوط کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں کےپیچھے جانے کو ترجیح دی۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1310516224032305152