Get Alerts

جی میل کا اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان

نابینا ٹیکنالوجی کے ایک ماہر پراتِک پٹیل نے خبردار کیا ہے کہ ختم کیا جانے والا یہ فیچر نابینا اور جزوی طور پر بینا افراد کے لیے بڑا دھچکا ہے۔یہ فیچر نابینا افراد کے لیے سکرین کے استعمال کو کافی آسان بناتا ہے۔

جی میل کا اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان

گوگل نے جی میل کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس فیچر کے بند ہونے سے نابینا افراد متاثر ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جی میل صارفین جو ویب سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو فیچر استعمال کرتے ہیں ان کو جنوری 2024 کے بعد سے یہ فیچر دستیاب نہیں ہو گا۔

کمپنی کے مطابق جنوری کے بعد سے جی میل صرف سٹینڈرڈ ویو میں دستیاب ہو گا۔

واضح رہے کہ ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو در اصل جی میل کا 2007 کا ڈیزائن ہے جس کا صارفین اکثر سست رفتار وائے فائے پر استعمال کرتے ہیں۔ اس موڈ پر چیٹ باکس، سپیل چیک یا کونٹیکٹ امپورٹنگ جیسے سٹینڈرڈ ویو فیچر لوڈ نہیں ہوتے تاہم نابینا ٹیکنالوجی کے ایک ماہر پراتِک پٹیل نے خبردار کیا ہے کہ ختم کیا جانے والا یہ فیچر نابینا اور جزوی طور پر بینا افراد کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے نابینا افراد جو جی میل کا یہ موڈ استعمال کرتے ہیں وہ نہ صرف کنفیوژ بلکہ ناخوش بھی ہوں گے۔

ایچ ٹی ایم ایل ویو نابینا افراد کے لیے سکرین کے استعمال کو کافی آسان بناتا ہے۔ سٹینڈرڈ انٹرفیس اب نابینا افراد کے استعمال کے لیے دستیاب تو ہے لیکن متعدد افراد بیسک ایچ ٹی ایم ایل ورژن پر ہی رہ گئے ہیں کیوں وہ یہ ہی استعمال کرنا جانتے ہیں۔

پراتک پٹیل نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ سٹینڈرڈ انٹرفیس دسترس میں نہیں۔ لیکن کچھ لوگ اس موڈ کو استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔