Get Alerts

ایک بوڑھا کشمیری ایک منٹ بیٹے سے بات کرنے کی اجازت پر قابض بھارتی فوج کا شکریہ ادا کر رہا ہے

ایک بوڑھا کشمیری ایک منٹ بیٹے سے بات کرنے کی اجازت پر قابض بھارتی فوج کا شکریہ ادا کر رہا ہے
مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کا آج مسلسل تیرہواں روز ہے مقبوضہ وادی میں موبائل فون، لینڈ لائن اور انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے کشمیری عوام گھروں میں محصور ہیں اور اپنے پیاروں سے بات کرنے کو ترس رہے ہیں یہ باپ 10 روز سے اپنے بیٹے سے بات کرنے کے لئے بے چین ہے ’’میں 62 سال کا بوڑھا ہوں میرا بیٹا عمان میں ہے، پچھلے دس دن سے بات نہیں ہوئی سویرے گیارہ بجے میں آیا ہوں یہاں پر اپنے بیٹے سے بات کرنے کے لئے اب مجھے باری آ گئی ہے، ان کا شکریہ، اب میری باری آگئی ہے ایک منٹ بات کی ہے میں نے اپنے بیٹے سے‘‘ اس ویڈیو پر ٹویٹر صارف ذیشان خان کا تبصرہ سب سے موزوں تھا جس نے کہا کہ ’’اس ویڈیو کا سب سے بُرا حصہ یہ نہیں ہے کہ ایک 62 سالہ کشمیری رو رہا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ بھارتی قابض فوج کا اس بات پر شکریہ ادا کر رہا ہے کہ انہوں نے اسے اپنے بیٹے سے ایک منٹ بات کرنے کی اجازت دی‘‘